عائشہ گلا لئی کے خلاف وینا ملک کا ایک اور بیان منظر عام پر

عائشہ گلا لئی کے خلاف وینا ملک کا ایک اور بیان منظر عام پر

لاہور : عائشہ گلا لئی کی پریس کانفرنس نے نہ صرف سیاست بلکہ شو بز میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔اس کانفرنس کے بعد ملے جلے تاثرات بھی سامنے آرہے ہیں کوئی ان کے حق میں آواز اٹھا رہا ہے اور کوئی ان کے خلاف ۔
اسی طرح معروف اداکارہ وینا ملک کے بھی یکے بعد دیگرے عائشہ گلالئی کے خلاف بیانات منظر عام پر آرہے ہیں۔انہوں نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ عائشہ گلالئی" آپ جس کیمپ میں چلی گئی ہیں وہاں جھوٹ کے علاوہ کچھ ہے بھی تو نہیں۔لہذا آپ سے جھوٹ کا شکوہ کرنا بیکار ہے"۔
یاد رہے و ینا ملک نے گزشتہ روز سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں کہا تھاکہ عائشہ گلالئی نے اپنے اخلاقیات بیچ د یے ہیں۔ ایسی نا زیبا حرکتیں عزت دار عورتوں کا شیوہ نہیں ہے بلکہ یہ حرکتیں پشتون ثقافت کے بھی خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ عمران خان سے بہتر عظمت کی مثال کوئی ہوہی نہیں سکتی۔