فلموں میں ماہرہ خان کو میں نے متعارف کروایا، عاطف اسلم

فلموں میں ماہرہ خان کو میں نے متعارف کروایا، عاطف اسلم

کراچی: موسیقی کی دنیا کے نامور ستارے عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ فلموں میں ماہرہ خان کو  میں نے متعارف کروایا۔ میرے کہنے پر نامور ہدایت کار شعیب منصور نے انہیں فلم بول میں کاسٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب منصور نے ماہرہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا کہ تم کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کرو گے۔


انہوں نے دو، تین اداکاراﺅں کے نام میرے سامنے رکھے لیکن میں نے ماہرہ کے لیے حامی بھری حالانکہ وہ بہت جونیئر تھی۔ اس وجہ سے اس زمانے میں میرا نام ماہرہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا مگر نے اس کی پروا نہیں کی۔

عالمی شہرت یافتہ سنگر عاطف اسلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی فلموں میں ہماری اداکارائیں عمدہ کام کر رہی ہیں لیکن صبا قمر نے ہندی میڈیم میں غیر معمولی اداکاری کی۔

عاطف کا کہنا تھا کہ میں عرفان خان کو بہت پسند کرتا ہوں اور صبا قمر نے ان جیسے سینئر اداکار کے سامنے جم کر پرفارمنس دکھائی اور سب پاکستانی اداکاراﺅں کو بتا دیا کہ بھارت میں اس ڈھنگ سے کام کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں