بیوی کو اداکاری کی فرمائش کر چکا ہوں مگر نہیں مانتی، عامر خان

بیوی کو اداکاری کی فرمائش کر چکا ہوں مگر نہیں مانتی، عامر خان

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کی تشہیر میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کرن راؤ  کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا کہ کرن بہترین بیوی، ماں اور ہدایت کار ہونے کے ساتھ بہت اچھی اداکارہ بھی ہیں لیکن ان کے اس سیکریٹ ٹیلنٹ کے بارے میں مجھ سمیت بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

کرن کا یہ سیکریٹ ٹیلنٹ اس وقت میرے سامنے آیا جب ہم فلم دھوبی گھاٹ کی شوٹنگ کر رہے تھے کرن فلم کی ہدایات دے رہی تھیں اس وقت فلم میں موجود ایک اداکارہ کو کردار سمجھاتے ہوئے کرن نے اتنی خوبصورت اداکاری کی کہ میں حیران رہ گیا اور ان سے فرمائش کی کہ یہ کردار آپ ہی کر لیں کیونکہ آپ سے بہتر کوئی اور یہ کردار نبھا ہی نہیں سکتا لیکن کرن نے میری بات ماننے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ میں ہدایت کاری میں ہی ٹھیک ہوں۔

عامر خان نے مزید کہا کہ وہ دن ہے اور آج کا دن میں کرن سے تقریبا روز کہتا ہوں کہ اپنے ٹیلنٹ کو سب کے سامنے لے کر آئے لیکن وہ ہر بار منع کردیتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں