تعلیمی بورڈ بنوں نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا 

تعلیمی بورڈ بنوں نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا 

بنوں:بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  بنوں نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 بنوں نے پہلی دوسری سمیت بارہ پوزیشن حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کر لیا امتحانات میں کل 15209امیدواروں نے حصہ لیا جس میں کل 11264امیدوارکامیاب قرار پائے گئے ۔

چیئرمین بنوں بورڈ جہانداد خان مروت نے نتائج اخذ کئے جس کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2بنوںکے طالب علم حفیظ اللہ نے 992 نمبرات لیکر پہلی ،فیضان احمد خان نے 980نمبرات لیکر دوسری جبکہ اکرم خان درانی کالج کے محمد طیب نے 976نمبرات لیکر تیسر ی پوزیشن حاصل کر لی اسی طرح گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کی فادیہ بتول نے974نمبرات لیکر چوتھی ، گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے عامر اجمل نے 971نمبرات لیکر پانچویں ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے عاقب خان نے 968نمبرات چٹھی ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے عاطف خان نے 967نمبرات لیکر ساتویں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ معمونہ نے 963نمبرات لیکر آٹھویں ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے شاہ محمد ذوالقرنین نے 960نمبرات لیکر نویں ،اکرم خان درانی کالج بنوں کے محمد اسد خان نے 956نمبرات لیکر دسویں ،شاہ عبدالطیف خان اور محمد جنید خان عثمان نے 955نمبرا ت لیکر گیارہویں ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے حلال خان نے 954نمبرات لیکر بارہویں ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 3مچن خیل لکی مروت کے حضرت بلال نے 953نمبرات لیکر 13ویں ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے نورنگ لکی مروت کے زرقیش نے 952نمبرات لیکر 14ویں ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے توصیف اللہ خان نے 951 نمبرات لیکر پندرہویں ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے محمد طفیل خان نے951نمبرات لیکر پندرہویں ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے محمد سبز علی نے 948نمبرات لیکر 16ویں ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لکی مروت کے حجاب فلک نے 947نمبرات لیکر 17ویں ،اکرم خان درانی کالج بنوں کے عادل مظفر نے 947نمبرات لیکر 17ویں ،گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کی سدرہ فاطمہ نے 944نمبرات لیکر 18ویں ،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2 کے واجد علی خان نے 943نمبرات لیکر 19ویں ،اکرم خان درانی کالج بنوں کے ساجد حمید نے 943نمبرات لیکر 19ویں ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈان بنوں کی انیلہ جمشید نے 942نمبرات لیکر 20ویں ،اکرم خان درانی کالج کے محمد عرفان نے 942نمبرات لیکر 20ویں اور گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے طالب علم محمد شفیق خان نے 942نمبرات لیکر 20ویں پوزیشن حاصل کر لی چیئرمین بورڈ ،ریسرچ آفیسر انعام اللہ خان نے اس موقع پر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کیلئے باالرتیب پچاس ،پینتالیس اور چالیس ہزار روپے اور تعریفی اسناد پہلے ٹاپ ٹوینٹی طلبہ کو تعریفی اسناد اور سوینئر دیئے گئے۔