نوازشریف کی اتوار کے روز لاہور آمد، سکیورٹی کیلئے 8 ہزارپولیس اہلکار تعینات ہونگے

 نوازشریف کی اتوار کے روز لاہور آمد، سکیورٹی کیلئے 8 ہزارپولیس اہلکار تعینات ہونگے

لاہور: اتوار کے روز لاہور سے جانے اورآنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ سابق وزیراعظم کے شیڈول کو ضرور دیکھ لیں کیوںکہ نا اہلی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اتوار کو لاہورآنے والے ہیں ۔اس موقع پر  سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اتوار کو موٹر وے کے ذریعے لاہور آئیں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور سپشل برانچ کے اہلکار بھی روٹ پر تعینات ہونگے جبکہ ریلی کی فضائی نگرانی کی جائیگی۔