سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا ضمانت پر رہا

سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا ضمانت پر رہا

اسلام آباد: اپنی کینیڈین شہریت چھپانے پر برطرف ہونے والے سابق آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا ضمانت پر رہا ہو گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سینئر سول جج محمد شبیر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو 19 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

جج فیضان حیدر گیلانی نے سابق آڈیٹر جنرل کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو سینئر سول جج نے پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعہ 6 سی کے تحت کینیڈین شہریت چھپانے پر سابق آڈیٹر جنرل کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں