پی سی اے نے 36 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب کی

پی سی اے نے 36 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب کی

کراچی: ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈ ٹ کسٹمز کراچی نے جولائی 2017ء میں 36 کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی ہے ۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ گل رحمن کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد علی بلوچ،  ڈپٹی ڈائر یکٹر اقبال احمد   اور   دیگر افسران نے برآمدگی  کنسائمنٹ کے ڈیٹا   کی جانچ پڑتال میں 255 کنسائنمنٹ کی کلیئرنس کی جس میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 85 لاکھ 55ہزار 6 سو 27روپے کی مالیت و ٹیکسز کی چور ی کی گئی ۔

دستاویزی رپورٹ کے مطابق برآمد کندگان کی جانب سے چائنہ، متحدہ عرب امارت، سعودی عرب، سپین، یورپی یونین، گیریز، ساوتھ افریقہ اور عمان سے المونیم پینل، ایل ای ڈی، کوپر راڈ، اسپریٹ ان کوائل رول سمیت دیگر مصنوعات 255 کے کنسائمنٹس پر ایس آر او 1125 ایس آر او 659 کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیوٹی ٹیکسیز کی کم ادائیگی کی گئی۔

مصنف کے بارے میں