وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات نے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباددی ۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز ملاقات میں پاک فوج جن محاذ پر لڑرہی ہے ان امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کررہی ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں