ہالینڈ سے درآمد مضر صحت انڈے یورپی مارکیٹ سے اٹھالیے گئے

ہالینڈ سے درآمد مضر صحت انڈے یورپی مارکیٹ سے اٹھالیے گئے

برسلز: یورپی کمیشن نے صارفین کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ ہالینڈ سے مہیا کئے جانے والے وہ انڈے مارکیٹ سے واپس اٹھا لیے گئے ہیں، جن میں انسانی جسم کو نقصان پہنچانے والا ایک کیمیکل فیپرونل پایا گیا تھا۔

کمیشن نے مزید کہا کہ اب پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہالینڈ کی جانب سے ایک روز قبل انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ ایسے انڈے مت خریدے جائیں، جن پر ایک مخصوص مہر لگ ہوئی ہے۔ یہ مضر انڈے ہالینڈ کے اٹھائیس اور جرمنی کے ایک پولٹری فارم پر پراسیس کیے گئے تھے۔

ڈچ حکام نے 180 پراسیسنگ فارمز کو بند کر دیا ہے اور ان کے انڈوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں