کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی عائشہ گلالئی کے معاملے پر خاموش نہ رہ سکے اور میدان میں آ گئے۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں اپنامذاق بنوارہےہیں.میڈیاسےدرخواست ہےوہ اپنا اصل کردار نبھائے.میڈیاملک اورایک دوسرے پرکیچڑ اچھالنےوالوں کوکوریج نہ دے.
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ
پاکستان میں سیاست صرف ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہے؟ ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا ہمیں آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے 1/2
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2017
ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں 2/3
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2017
انہوں نے مزید کہا کہ
میڈیا سے میری درخواست ہے کے اپنا اصل کردار نبھاے ملک اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والوں کو کوریج نا دے
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2017
عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات لگانے کی وجہ سے پوری ملک میں ایک شور برپا ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب عائشہ گلالئی نے وزیراعظم سے سکیورٹی کا مطالبہ کیا جو کہ پورا ہو گیا ہے اور شاہد خاقان عباسی نے ہر وقت ان کی سکیورٹی کیلئے پولیس افسران تعینات کر دیئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں