امریکا چین پر بھی تجارتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے:امریکی وزیر تجارت

امریکا چین پر بھی تجارتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے:امریکی وزیر تجارت

دوحہ: امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکاچین پر بھی تجارتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولبر راس نے چین اور یورپ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سستے قرضوں، توانائی میں زر تلافی اور ٹیکسوں میں چھوٹ کے ذریعے منصفانہ تجارت کی نفی کر رہے ہیں۔
اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بھی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ وزیر تجارت ولبر راس نے چین اور یورپ پر الزام لگایا کہ وہ سستے قرضوں، توانائی میں زر تلافی اور ٹیکسوں میں چھوٹ کے ذریعے منصفانہ تجارت کی نفی کر رہے ہیں اور چین ٹرمپ انتظامیہ اس بارے میں غور کر رہی ہے کہ آیا اسے چین سے امریکا آنے والے تجارت سامان پر محصولات یا تجارتی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔
انتظامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کی اقتصادی ٹیم کے ارکان ایک عرصے سے چین پر یہ الزام لگاتے آرہے ہیں کہ وہ بڑے پیمانے پر تجارت میں چوری جیسے طریقے استعمال کر رہا ہے جو ماریکا کیلئے نقصان دہ ہے۔