چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات، نواز شریف کے دورہ لاہور پر تبادلہ خیال

چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات، نواز شریف کے دورہ لاہور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:  سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ہونے والے دورہ لاہور سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہدری نثار سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ملاقات کی تھی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چوہدری نثار کو کابینہ میں شامل کرنے میں ناکام رہے تھے جبکہ اعجاز الحق، میر حاصل بزنجو اور اکرم درانی بھی کابینہ میں شمولیت کیلئے چوہدری نثار کو منانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حلف اٹھانے والے وفاقی کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نئے وزراء ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق ملک کو خوشحال، مستحکم اور پرامن بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھا جائے گا اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے وزراء باصلاحیت ہیں اور وہ عوام کے مسائل اور ملک کی ترقی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

مصنف کے بارے میں