عامر خان کا اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا اعلان

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلا ق دینے کا اعلان کر دیا۔

عامر خان کا اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا اعلان

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلا ق دینے کا اعلان کر دیا,اور طلاق کا سبب باکسر انتھونی جوشوا کو قرار دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیے جس میں انکا کہنا تھا کہ میں نے اور میری اہلیہ فریال مخدوم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی فریال گزشتہ کافی عرصے سے کسی اور باکسر انتھونی جوشوا کیساتھ رہنا چاہتی تھیں۔مزید ٹوئٹس میں عامر خان نے کہا کہ جوشوا جیسا باکسر میری مقابلے میں بالکل کچرا ہے، میں تمھارے لئے اپنے گھر والوں کو چھوڑا۔