چند روز کی بارشوں کے بعد مون سون تھم گیا ، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا

چند روز کی بارشوں کے بعد مون سون تھم گیا ، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا

لاہور: چند روز کی مسلسل بارشوں کے بعد مون سون تھم گیا ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا،تاہم گرمی اور بارش کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام صوبوں کے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں کے بعد کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کے ڈیرے  ہیں،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج کل  بدلتے موسم کاراج  ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقے تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،کراچی میں بادل منڈلاتے رہے ۔مسلسل بارشوں اور پہاڑوں سے پگھلنے والی برف نے دریاؤں کو بھر دیا ،فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند کے مقام پرپانی کی آمد 25 ہزاراوراخراج 9 ہزارکیوسک ہے،راوی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق این ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔

مصنف کے بارے میں