بالوں سے محروم ہونے والے بالی ووڈ کے فلمی ستارے

ممبئی: کیا آپ جانتے ہیں کہ گنج پن کا شکار بالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں کو اپنا کیرئیر بچانے کیلئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا، جی ہاں ! سکرین پر نظر آنے والی فلمی دنیا کی مایہ ناز شخصیات بھی اپنی زندگی میں گنگ پن کا شکار بنیں جس انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دور کر لیا۔ ان بالی ووڈ شخصیات میں :۔

بالوں سے محروم ہونے والے بالی ووڈ کے فلمی ستارے

ممبئی: کیا آپ جانتے ہیں کہ گنج پن کا شکار بالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں کو اپنا کیرئیر بچانے کیلئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا، جی ہاں ! سکرین پر نظر آنے والی فلمی دنیا کی مایہ ناز شخصیات بھی اپنی زندگی میں گنج پن کا شکار بنیں جس انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دور کر لیا۔ ان بالی ووڈ شخصیات میں :۔

سلمان خان

بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان بھی گنج پن کا شکار ہوچکے ہیں، سر سے بال اڑنے کی وجہ سے ان کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2007 میں امریکا کے ماہر سرجن سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا، ہیئر ٹرانسپلانٹ کی بدولت سلمان خان آج بھی کسی نوجوان اداکار سے کم نظر نہیں آتے۔

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی زندگی میں ایک دور ایسا بھی آیا جب ان کے کیرئیر کے ساتھ سر پر بالوں نے بھی ختم ہونا شروع کردیا تاہم 2000 میں وہ ہیئرٹرانسپلانٹ کے ذریعے بال اگانے میں کامیاب ہو گئے اوران کے ڈوبتے کیرئیر کو سہارا ملا۔

کپل شرما


بھارتی کامیڈین کپل شرما بھی ایک وقت میں گنج پن کا شکار تھے تاہم انہوں نے پیسہ اور شہرت آنے کے بعد سب سے پہلے اپنی شخصیت پر توجہ دی اور آج وہ اپنی سحر انگیز شخصیت کے باعث بہت سی خواتین کے دل میں بستے ہیں۔

سنجے دت

بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت بھی کیرئیر کے وسط میں ہی بالوں سے محروم ہونا شروع ہو گئے تھے، تاریک مستقبل کے خوف سے انہوں نے بھی ہیئرٹرانسپلانٹ کروا کر اپنی شخصیت میں چار چاند لگوالیے۔

اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی گنج پن کا شکار ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ذریعے اس مشکل پر قابو پالیا اورآج ان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

ہمیش ریشمیا

بالی ووڈ کے نامور گلوکار، اداکار اور میوزک ڈائریکٹرہمیش ریشمیا کیرئیر کی ابتدا میں بالوں سے محروم تھے جس کے باعث وہ ہر وقت اپنا سر ڈھک کر رکھتے تھے، تاہم انہوں نے بھی ہیئرٹرانسپلانٹ کرواکر اپنے بالوں میں اضافہ کرلیا اور خوبرو نوجوان بن گئے۔