کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی: شاہد خاقان عباسی

 کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی طرف سے پاکستان کے خارجہ تعلقات کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مسلسل اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔شاہد خاقان نے معاشی سفارت کاری پر بھی زور دیا تاکہ دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کے مطابق تجارت ہوسکے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی اس موقع پر موجودتھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں