ایشون نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ایشون نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کولمبو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر روی چندرہ ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ایشون نے سب سے کم میچز میں 2 ہزار رنز اور 250 وکٹیں حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ایشون نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
بھارتی اسپن آل راؤنڈر نے 51 ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار رنز اور 250 سے زائد وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 54 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ایشون نے اب تک 51 میچز میں 2004 رنز بننے کے ساتھ ساتھ 279 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔یاد رہے کہ ایشون نے سری لنکا کیخلاف جاری میچ کی پہلی اننگز میں 54رنز اسکور کیے اور 2سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔بھارت نے پہلی اننگز میں سری لنکا کیخلاف 622 بنا کر اپنی انگگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔جواب میں سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنالیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں