فیس بک صارفین کیلئے زبردست خوشخبری

نیویارک: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ”فیس بک“ کے صارفین کیلئے زبردست خوشخبری ، اب آپ ڈائریکٹ فیس بک پر حرکت کرتی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔اس فیچر میں فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر اینیمیٹڈ تصاویر کو عام فوٹوز کی طرح اپ لوڈ کرکے پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

بس اپنی پسند کی کوئی بھی اینیمیٹڈ تصویر کمپیوٹر میں محفوظ کریں اور پھر اسے جس طرح تصاویر یا ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، اس طریقے پر عمل کرکے اپنی فیڈ پر پوسٹ کردیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اس اینیمیٹڈ تصویر کو مزید سجا یا فلٹر کرکے سنوار نہیں سکتے، بس جیسی ہے، ویسے ہی پوسٹ ہوجائے گی۔
اور اسی طرح یہ اینیمیٹڈ تصویر فیس بک ویڈیو کے طور پر پوسٹ کرے گی جس کے ویوز بھی آپ عام ویڈیوز ویوز کی طرح دیکھ سکیں گے۔اسے دیگر سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کرنا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2015 میں پہلی بار فیس بک میں صارفین کو جی آئی ایف تصاویر شیئر کرنے کا موقع ملا تھا۔جس کے لیے حرکت کرتی کسی بھی تصویر کا یو آرایل کاپی کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بار پر پیسٹ کرکے پوسٹ کرنا تھا۔