ایسا نہ ہو کہ کوئی دہشت گرد مجھےمارےاور جیل شریف فیملی کاٹے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب سے وزیر اعظم کا امیدوار نامزد ہوا ن لیگ والے میرا پیچھا کر رہے ہیں، آج ساڑھے 7بجے لال حویلی پر حملہ کیاگیا جس کی ایف آئی آر کیلئے قومی اسمبلی تھانا سیکرٹریٹ اور تھانا وارث خان میں درخواست دیدی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی مجھے جان سے زیادہ عزیز ہے، مرجاؤں گاکسی کولال حویلی میں داخل ہونےکی اجازت نہیں دوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہایسا نہ ہو کہ کوئی دہشت گرد مجھےمارےاورجیل شریف فیملی کاٹے، انہوں نے تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ شکرگزارہوں شہباز شریف نےانکوائری کاحکم دیا،شہباز شریف جانتے ہیں حملہ آورکون ہیں۔ 
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں نیب میں ہمارے خلاف کیسز نہ کھلی، شاہدخاقان عباسی کےوزیر اعظم منتخب ہونےپراسمبلی میں عمران اورمیرےخلاف نعرے لگے، ثابت ہوگیا عمران خان نے اسمبلی میں نہ آکراچھا فیصلہ کیا،اس دن ہم پر حملہ ہونا تھا۔