انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی
کیپشن: image by facebook

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

پرویز خٹک کی جانب سے قوم سے معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ معاشرے میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کرنا تھا، جس میں ووٹ کی خرید و فروخت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی ، فیصلہ حلقے کو اعتماد میں لے کر کرونگا: چودھری نثار
 
 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرے ان الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ، خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ایک ویڈیو، انتخابات سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نامناسب انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:سعودی عرب نے حج 1439 کے آپریشنل پلان کا اعلان کر دیا
 

پرویز خٹک کے اس بیان پر صحافیوں، عام عوام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا ، معروف صحافی گل بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز خٹک کی ویڈیو اور اس کے ہمراہ ان کے بیان کا اردو ترجمہ ٹویٹ کیا۔