ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پہلی خاتون کو جرمانہ کر دیا گیا

ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پہلی خاتون کو جرمانہ کر دیا گیا
کیپشن: ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا۔۔۔فائل فوٹو

کوپن ہیگن: یورپی ملک ڈنمارک میں مسلم خاتون کے چہرے پر نقاب پہننے پر پہلا جرمانہ کر دیا گیا۔ 28 سالہ خاتون کو نقاب کر کے شاپنگ مال جانے پر ساڑھے 19ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ماہِ مئی میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس پر یکم اگست سے اطلاق ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین کے صدر نے فوجی افسروں کو نجی کاروبار بند کرنے کا حکم دیدیا

نقاب پر پابندی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔مسلمان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اور نقاب نہیں اُتاریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں