چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے والی پرواز پھر منسوخ ہو گئی

09:15 AM, 4 Aug, 2018

لاہور: چین کے شہر گوانگ زو میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ کر دی گئی جس کے بعد ان کو ہوٹل واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی۔ ترجمان شاہین ایئرلائن نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے لیے انتظامات نہیں کیے۔

 

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کو چارٹر فلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئرخود دے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پر سوال اٹھایا جو ان کے منفی ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کو ٹھیک نہ ہونے پر پرواز کی اجازت نہیں دی۔ درست طیارہ بھیجنے کی صورت میں پرواز کی اجازت برقرار ہے۔

 

یاد رہے کہ شاہین ایئر لائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کر دی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں