چیف جسٹس پاکستان نے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا
کیپشن: چیف جسٹس نے حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیر گلگت وبلتستان افئیرز اور سکیرٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا۔۔۔فائل فوتو

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے اسکول جلائے جانے کے واقعات پر حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیر گلگت وبلتستان افئیرز اور سکیرٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے جانے والی پرواز پھر منسوخ ہو گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز چلاس اور دیامر میں شرپسندوں نے 12 گرلز سکولوں میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ اسکولوں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کیے گئے تھے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں