نئی حکومت زرعی شعبے میں عائد کردہ ٹیکسوں میں کمی لائے گی:اسد عمر

نئی حکومت زرعی شعبے میں عائد کردہ ٹیکسوں میں کمی لائے گی:اسد عمر
کیپشن: پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جا سکتا ہے...فائل فوٹو

اسلام آباد : نئی آنے والی حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ وزیرخزانہ اسد عمر نے کسانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت زرعی شعبے میں عائد کردہ ٹیکسوں میں کمی لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

تفصیلات کے مطابق ایک غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کارخانوں اور زرعی شعبے کو توانائی کی رسد پرمحصولات کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ محصولات کم کرنے سے کاروباری شعبے کی خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ محصولات کی کمی پوری کرنے کے لیے ویلتھ ٹیکس متعارف کرایا جائے گا۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کسی بھی ملک یا عالمی ادارے سے ابھی بات نہیں کی کیونکہ حکومت کی تشکیل تک کوئی باضابطہ کام شروع نہیں کیا جاسکتا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نئی حکومت اپنے پہلے سو دن کے اندرسنگارپور کی ٹیمسیک ہولڈنگ کی طرح سرکاری سرپرستی میں چلنے والی کمپنیوں کو ویلتھ فنڈ میں تبدیل کرے گی تاکہ ان میں سیاسی مداخلت ختم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ 200 کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی اور بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں