بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا
کیپشن: کشمیریوں نوجوانوں کو شوپیاں کے گاؤں کلورا میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نوجوانوں کو شوپیاں کے گاؤں کلورا میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت مخالف مظاہرے کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 20 کشمیری شہری زخمی ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کے مطابق 20 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا، جن میں سے 5 کو خصوصی طبی امداد کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کو کندھے پر گولی لگی جبکہ دیگر 4 پیلٹ گن کا نشانہ بنے۔ قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں موبائل فون سروس بھی بند کر رکھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اب کوئی کشمیری بھارت کا حصہ نہیں بننا چاہتا، رپورٹ


گزشتہ روز بھی ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو محاصرے کے دوران شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا جن پر پیلٹ، گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ بھی کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں