فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی گاڑی پر فائرنگ

فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی گاڑی پر فائرنگ
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور :پاکستان میں آئے دنوں سٹیج اداکاراﺅں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ ان پر فائرنگ ہونا بھی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

معروف سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی گاڑی پر فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم اداکارہ محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا چودھری کا کہناہے کہ ان کی کسی کے ساتھ بھی کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کی گاڑی منروا تھیٹر کے باہر کھڑی تھی جس وقت فائرنگ کی گئی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز

پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کا جلد پتا لگا لیا جائے گا۔خیال رہے کہ فیصل آباد میں ہی اداکارہ قسمت بیگ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں