ن لیگ اور پی پی کی جانب سے شہباز شریف وزیراعظم کیلئے نامزد

ن لیگ اور پی پی کی جانب سے شہباز شریف وزیراعظم کیلئے نامزد
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم ، سپیکر ، اور اپوزیشن لیڈر کے لیے نام فائنل ہوگئے جبکہ شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ تاہم متحدہ مجلس عمل ڈپٹی سپیکر کیلئے نام کا فیصلہ نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

ذرائع کے مطابق اپوزیشن امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن سربراہوں کے اجلاس میں مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑیں گے اور عمران خان سے ہار نے کی صورت میں اپوزیشن لیڈربھی شہبازشریف ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی نے سپیکر کے امیدوار کے لیے سید خورشید شاہ کا نام فائنل کر لیا۔دوسری جانب متحدہ مجلس عمل کی طرف سے ڈپٹی سپیکر کے امیدوار کا نام تاحال فائنل نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی

آل پارٹیز کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی کا سپیکر ہاﺅس میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔چھ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا نام ہوگا پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن۔آٹھ اگست کو ہوگا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج۔وزیر اعظم و اپوزیشن لیڈر کے لئے امیدوار ہوں گے شہبازشریف،سپیکر کے لئے سید خورشید شاہ یا سید نوید قمر ،ڈپٹی سپیکر کے لئے مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسد محمود یا مولانا عبد الشکور امیدوار ہوسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز

ایم ایم اے کی قائدایوان یعنی عمران خان کے وزیر اعظم کے انتخاب کے دن ایوان میں احتجاج کی تجویز سے پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے فوری اتفاق نہیں کیا،البتہ عمران خان کے انتخاب کے بعد ایک دن یوم سیاہ منائے جانے پر اتفاق ہوگیا ہے وہ دن کون سا ہوگا پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں