سپریم کورٹ نے این آر او کیس منگل کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،زرداری اور مشرف کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے این آر او کیس منگل کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،زرداری اور مشرف کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: این آر او کے خلاف کیس منگل کو سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این آر اوسے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا لہٰذا قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت نے درخواست گزار پر ابتدائی سماعت کے بعد 24 اپریل کو سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف کو نوٹس جاری کیے تھے جب کہ آصف زرداری اور دیگر نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب بھی جمع کرادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز

سابق صدور پرویز مشرف اور آصف زرداری سمیت اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 5 اکتوبر 2007 کو قومی مفاہمتی آرڈیننس جاری کیا جسے این آر او کہا جاتا ہے، 7 دفعات پر مشتمل اس آرڈیننس کا مقصد قومی مفاہمت کا فروغ، سیاسی انتقام کی روایت کا خاتمہ اور انتخابی عمل کو شفاف بنانا بتایا گیا تھا جب کہ اس قانون کے تحت 8 ہزار سے زائد مقدمات بھی ختم کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں