کراچی : شہر قائد کے علاقے شیرشاہ کالونی میںمیں جناح روڈ کے قریب دکان کے اندر سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی کے جناح روڈ پر واقع دکان میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے دکان کے اطراف کھڑی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو عباسی اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا اور دھماکہ ابتدائی طورپر سلنڈر کا لگتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں