سعودی عرب : ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب : ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو۔۔

ریاض :  سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے چاروں کا تعلق ہارون آباد کے نواحی گاﺅں 163 مراد سے تھا۔ 35 سالہ شاہ نواز، 28 سالہ شہباز علی، 22 سالہ گلفام اور 24 سالہ محمد عرفان عرصہ 4 سال سے سعودی عرب میں بطور ڈرائیور کام کررہے تھے۔