آرمی چیف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پولیس کو خراج تحسین

آرمی چیف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پولیس کو خراج تحسین
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر  جاوید باجوہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کو خراج تحسین ،انھوں نے  کہا کہ پولیس نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں جس پر ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو سراہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان کے وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے پر قومی خزانے کو دو ارب روپے کی بچت ہوگی
 
 
واضح رہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا پہلا آپریشن ضرب عضب تھا جوکہ سابقہ حکومت کے دور میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا ، ضرب عضب نے نہ صرف دہشتگردوں کی کمر توڑ دی بلکہ ان کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔

ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاک فوج نے دوسرا آپریشن رد الفساد شروع کیا جوکہ خاص طور پر خیبرپختونخوا کے لیے مختص کیا گیا تھا لیکن اس آپریشن کے دوران جنوبی پنجاب کے بھی کئی علاقوں کو کلیئر کیا گیا تھا ۔