انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کوعبرتناک شکسست دیدی

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کوعبرتناک شکسست دیدی
کیپشن: Credit: Cricbuzz

برمنگھم : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں  جوئے روٹ کے 80رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 287 رنز سجائے ،جس کے جواب میں کوئی بھارتی بلے سوائے ویرات کوہلی کے عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا ،کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کو مشکلات میں سے نکالا ۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک ہزار ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی 
   

دوسری اننگز میں بھارتی گیند بازوں نے عمدہ گیند بازی کی اور انگلینڈ کو 180 رنز تک محدود رکھا ،انگلینڈ کی اس اننگز میں سیم کرن نے 60 رنز بنائے اور انگلینڈ کی ڈوبتی نیا کو پار لگایا ۔ جب بھارتی ٹیم دوسری اننگز کیلئے میدان میں آئی تو انہیں جیت کیلئے صرف 193 رنز چاہیئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:سالانہ ایوارڈز، کرکٹرزکو مالامال کرنے کا پلان تیار،تقریب 8 اگست کو ہوگی
   

لیکن بھارتی بلے باز ایک بار پھر اپنے کپتان کو مایوس کرتے ہوئے پویلین کی جانب لوٹتے گئے ۔انگلینڈ گیندبازوں کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 51 اور ہردیک پانڈیا نے 31 رنز اسکور کیے ۔اس کے علاوہ بڑے بڑے بھارتی کھلاڑی بڑے بڑے نام انگلینڈ گیندبازوں کی گھومتی گیندوں کو سمجھ نہیں پائے اور پہلا ٹیسٹ 31 رنز سے ہار گئے ۔

انگلیڈ کے سیم کرن کو میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں