لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے این اے 131 میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس کو لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں
 
 
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی این اے 131 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔

یاد رہے کہ لیگی رہنما نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی، مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح قرار پائے، مگر سعد رفیق نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئےعدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:آرمی چیف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پولیس کو خراج تحسین
 
 
فیصلے سے قبل سابق وزیرریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھیلےکھلے توعمران خان سیٹ سے محروم ہوجائیں گے ، اب لاہور ہائیکورٹ نے این اے131 میں سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے.