پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا

پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی :اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ پاکستان پیپلز پارٹی کو دیے جانے کے بعد پی پی پی نے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نام کا اعلان کر دیا نیو نیوز  کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا ہے اور وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ کتنے وزراء پر مشتمل ہوئے گی ؟
  

ترجمان چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سکھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ گزشتہ دور حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے پر قومی خزانے کو دو ارب روپے کی بچت ہوگی
   

واضح رہے کہ تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے کوششیں کررہی ہے اور ایم کیوایم بھی اس کی اتحادی جماعت بن گئی ہے جبکہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس حکومت سازی کے لیے نمبر مکمل ہوچکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں