زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری

زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری کردیا گیا ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے حتمی دلائل سننے کے بعد مجرم عمران کو سزا کا حکم جاری کیا۔لاہور : ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالروف وٹو نے دلائل دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزم عمران کی اپیل خارج کر دی
   
تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران کیخلاف مزید تین کیسز کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔عدالت نے مجرم عمران کو 12 دفعہ سزائے موت 60 لاکھ جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت کا حکم جاری کیا۔عدالت نے 5 سالہ عائشہ آصف کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 دفعہ سزائے موت 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت کا حکم جاری کیا۔عدالت نے 8 سالہ لائبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 بار سزائے موت 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت کا حکم جاری کیا۔عدالت نے 7 سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں بھی 4 بار سزائے موت 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت کا حکم جاری کیا۔


یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس، ملزم پر شاہد مسعود کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹے نکلے
   
خیال رہے کہ اس قبلانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور کی 7 سالہ زینب سے زیادتی و قتل کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت سنائی تھی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ سنایا، جسے ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں