یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے:فردوس عاشق اعوان

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے:فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر بڑھتے ظلم اور مقبوضہ کشمیر میں موجودہ کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے فردوش عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔