وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس, آرمی چیف کی شرکت

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس, آرمی چیف کی شرکت
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور وادی نیلم میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی  کا  اہم اجلاس ہوا جس  میں قومی سلامتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر دفاع ، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر امور گلگت بلتستان نے شرکت کی۔

اجلاس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے  بھی شرکت کی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر، معاون خصوصی اطلاعات اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی قومی سلامتی اجلاس میں شریک ہوئے۔