او آئی سی کا مقبوضہ وادی میں فوج کے اضافے پر تشویش کا اظہار

او آئی سی کا مقبوضہ وادی میں فوج کے اضافے پر تشویش کا اظہار
کیپشن: Image Source: OIC Twitter Account

جدہ: او آئی سی  نے مقبوضہ وادی میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے اور کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہریوں کی ہلاکت افسوسناک ہے۔

او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے اور کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے۔

آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں غیر جانبدار ریفرینڈم ہونا چاہیے۔

 

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ان سے کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔