نذیر چوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان

نذیر چوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان
کیپشن: نذیر چوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے اپنے بیان میں ترین گروپ سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا اور میری بیماری کے دوران فون کر کے بھی نہیں پوچھا اور نہ ہی میرے بچوں سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

دوسری طرف حکمراں جماعت) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

اس سے قبل آج صبح سائبر کرائم کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ نذیر چوہان 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد ان کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے۔

ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کر دیا۔ اس سلسلے میں شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کردیا۔

شہزاد اکبر کا اپنے بیانِ حلفی میں کہنا ہے کہ مجھے نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ شہزاد اکبر کا اپنے بیانِ حلفی میں یہ بھی کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کر لی ہے۔