آرایس ایس کی سوچ نےسیکولر بھارت کو ختم کردیا :شاہ محمود قریشی 

Shah Mehmood Qureshi,PTI,Pakistan ?India

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے بھارت کو 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کو واپس لینا پڑے گا،بھارت کےا ندربھی ہندوتواسوچ کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں،بھارت کو کشمیر میں جاری ظلم و ستم بند کرنا پڑیگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرایس ایس کی سوچ نےسیکولر بھارت کو ختم کردیا ہے،5اگست کےاقدام کیخلاف کشمیری متحدہوگئےہیں،بھارت کشمیرپریمیئرلیگ سےکیوں خوفزدہ ہے؟آج کشمیر کے اندر ہی نہیں بلکہ بھارت کے اندر بھی حالات خراب ہیں جس کی وجہ سے  ہی مودی حکومت غیرملکی صحافیوں کوبھارت اور کشمیر آنےکی اجازت نہیں دیتی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت کو5اگست کےاقدام پرنظرثانی کرناپڑےگی،بھارت کی کشمیرپالیسی ناکام ہوگئی ہے،بھارت میں اقلیتی برادری انتہاپسندانہ سوچ سےناخوش ہے،کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتےہیں۔

وزیر خارجہ  نے کہا مود ی سرکار کی طرف سے آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی جاری ہے،سلامتی کونسل میں 5اگست کےغیرقانونی اقدام پر 3بارمسئلہ کشمیرسےمتعلق بات چیت ہوئی ہے ،عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لیناچاہئے،عالمی میڈیا،سول سوسائٹیزاورانسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں کیونکہ بھارت غیرقانونی مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہا ہے۔