خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کی امدادی رقم میں اضافہ کرے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کی امدادی رقم میں اضافہ کرے: وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کی امدادی رقم میں اضافہ کرے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کا ایک روزہ دورہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور امیر مقام سب سیلاب متاثرین کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امدادی رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کرے تو بہتر ہے ۔ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے ۔

میاں محمد شہباز شریف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے ۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں ۔

مصنف کے بارے میں