پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا ۔

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس بابر اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ۔ ریفرنس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے ۔

پی ٹی آئی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ۔ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آگیا ۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہم پر جھوٹے الزامات لگائے ۔ چیف الیکشن کمشنر اور فیصلے کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سکندر سلطان نے 8 فیصلے ہمارے خلاف کیے ۔ الیکشن کمیشن کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی ۔ جب لوگوں کو خریدا گیا تو بدنیت چیف الیکشن کمشنر نے ایکشن نہیں لیا ۔ سندھ ہاؤس میں کھلے عام پیسہ چلا چیف الیکشن کمشنر کو شرم نہیں آئی ۔ یو سف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن میں پیسہ استعمال ہوا ۔ ملک میں جوئے کے پیسے سے الیکشن اور لوگوں کو خریدا جارہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں