پی ٹی آئی والے چیف الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگیں: مریم نواز 

پی ٹی آئی والے چیف الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگیں: مریم نواز 
سورس: File

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگنے کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔