الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ہاتھ ہوگیا 

الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ہاتھ ہوگیا 
سورس: Twitter

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کیخلاف تحریک انصاف کے ہونیوالے احتجاج میں نامعلوم شخص تحریک انصاف رہنماؤں کے ساتھ ہاتھ کرگیا۔ تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کو پیش کیا جانے والا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ  نامعلوم شخص لے گیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما چارٹرڈ آف ڈیمانڈ لیکر پہنچے۔الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کی تقریر جاری تھی کہ اس دوران الیکشن کمیشن کے نمائندے کے آنے کی اطلاع دی  گئی۔

نامعلوم شخص نے خود کو الیکشن کمیشن کا نمائندہ ظاہر کیا اور اسدعمر نے اس کو تحریک انصاف کا چارٹرڈ آپ ڈیمانڈ دے دیا۔ نامعلوم شخص کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دینے پرالیکشن کمیشن  نے تردیدی  بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا  پر گردش کرنے والی خبریں کہ تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال کو جمع کرائی ہے غلط ہے۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ آصف اقبال نام کا کوئی ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن میں سرے سے موجود ہے اور نہ ہی آج  کوئی چارٹر اور ڈیمانڈ موصول کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں