امریکی سفیر کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو 36 گاڑیوں کا تحفہ

امریکی سفیر کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو 36 گاڑیوں کا تحفہ
سورس: Twitter

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سے  متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعلی  نے صوبے کے پہلے دورے پر امریکی سفیر کو خوش آمدید کہا اورمختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کا شکریہ اداکیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نےکہا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 دونوں طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر حکام بھی میں موجود تھے۔

امریکا کی طرف سے 36 گاڑیوں کی چابیاں میں صوبائی حکومت کے حوالے کی گئیں جو وزیر خزانہ نے وصول کیں۔ 

مصنف کے بارے میں