انسٹاگرام پر 2016میں کون سی تصاویر کو پسند کیا گیا

 انسٹاگرام پر 2016میں کون سی تصاویر کو پسند کیا گیا

انسٹاگرام دنیا بھر میں پچاس کروڑ سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں جس پر روزانہ ہی کروڑوں تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں۔

اگر آپ فیس بک کی اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کو دیگر افراد کی تصاویر پر ہزاروں لائیکس دیکھ کر حیرت ہوتی ہوگی مگر ایک شخصیت ایسی ہے جسے انسٹاگرام نے خود 2016 کی ملکہ قرار دیا ہے۔

یہ ہیں امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز جو 2016 میں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چھائی رہیں۔یہاں تک کہ 2016 کی جو پانچ تصاویر سب سے زیادہ لائیک کی گئیں وہ سب کی سب سلینا گومز کی ہی تھیں۔ان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فوٹو کو 59 لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا جو کہ ایک کوک کی بوتل کو پینے پر تھی۔

انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے جو کہ 103 ملین ہے۔دوسرے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ 93.6 ملین فالورز کے ساتھ ہیں جبکہ تیسرے پر بیونسے 88.9 ملین فالورز کے ساتھ کھڑی ہیں۔اب نیچے سلینا گومز کی اس سال سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر کو بھی دیکھ لیں۔