13ارب86کروڑ روپے سے زائد کا کالا دھن چھپا کررکھنے والا بھارتی شخص گرفتار

13ارب86کروڑ روپے سے زائد کا کالا دھن چھپا کررکھنے والا بھارتی شخص گرفتار

نئی دہلی:تیرہ ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کالادھن گھر میں چھپا کر رکھنے والے گجراتی تاجر مہیش شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مہیش شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے مختلف لوگوں کے تیرہ ارب86 کروڑ سے زائد رقم ٹیکس سے بچنے کے لیے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔ حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد اس نے رقم کو ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور پھر اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ کل مہیش شاہ اچانک سامنے آ گیا اور ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ اسے ان لوگوں نے ہی اس بات پر آمادہ کیا تھا کہ وہ اس رقم کو ظاہر کردے تاکہ اسکیم کے تحت اسے کمیشن بھی مل سکے۔

مگر میڈیا سے بچنے کے لیے وہ روپوش ہوگیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اسے میڈیا کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔ مہیش کا کہنا تھا کہ وہ انکم ٹیکس افسران کو ان لوگوں کے نام بتانے کے لیے تیار ہے جن کا یہ کالا دھن ہے۔

مصنف کے بارے میں