قطری مہمان اپنے ساتھ شکار کے لیئے کیا لائے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں

قطری مہمان اپنے ساتھ شکار کے لیئے کیا لائے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں

لاہور: پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے پہنچنے والے شاہی خاندان کے ہتھیاروں یعنی ’باز ‘کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں ، شاہی خاندان کے 15افراد اپنے ساتھ شکارکھیلنے کے لیے 20کے لگ بھگ باز بھی لائے ہیں جنہیں ایئرپورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار دیکھتے رہ گئے ۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پہنچنے والا شاہی خاندان سیدھارائیونڈ پہنچا جہاں دوپہر کا کھانا اور شریف برادران سے ملاقات کے بعد فیصل آباد روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق بھکر کے ماڑی رکھ کیمپ کو شکار کیلئے مختص کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق تلور کو پکڑنے کے لیے ان بازوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں، یہ باز اپنے شکار کو پکڑ کر مالک کے پاس لاتے ہیں جہاں عمومی طورپر ان کی زندگی کا فیصلہ ہوتاہے ۔