اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ120 بچوں سمیت 527 فلسطینی گرفتار کئے

رام اللہ :فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتاگیا گیا ہے کہ نومبر 2016ءکے دوران قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبر میں صہیونی فورسز نے 120 بچوں سمیت 527 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
مرکز برائے اسیران اسٹڈی سینٹر، فلسطینی محکمہ امور اسیران، انسانی حقوق کی تنظیم ’ضمیر فاو¿نڈیشن‘ اور ’مرکز المیزان برائے انسانی حقوق‘ کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں حراست میں لئے گئے شہریوں میں 18 سال سے کم عمر کے 120 بچے بھی شامل ہیں جن میں س 14 بچیاں اور متعدد خواتین بھی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹیوں سے 14 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا جب کہ غزہ ہی سے پانچ افراد کو البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زاید ہے جن میں 48 خواتین، 11 کم عمر بچیاں،400 بچے”مجد“ اور ”عوف“ نامی فوجی جیلوں میں قید ہیں۔ 700 انتظامی محرسین شامل ہیں۔