کوٹلی میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر

کوٹلی میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر

کوٹلی:جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر۔کوچہ بازار،گلیاں،مساجد،گھر،محلے سجناشروع ہوگئے۔ہرطرف آمدمصطفیﷺ مرحبامرحبا،سرکارﷺ کی آمدمرحبامرحباکی صدائیں بلندہوناشروع ہوگئیں،مارکیٹوں،پلازوں گھروں پرمیلادالنبی ﷺ کے پرچموں،بیجزاورلائٹنگ کی بہاریں دیکھنے کومل رہی ہیں۔غلامان رسول ﷺ عاشقان رسول ﷺ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ۔میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں میلادکی محفلوں کاانعقادبھی شروع ہوگیاہے۔ت

 زندہ دلان کوٹلی نے ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی جوش وخروش سے منانے کے لیے تیاریاں شروع کردیں،گھروں،مسجدوں،محلوں،مارکیٹوں،سرکاری ونیم سرکاری اداروں پرمیلادالنبی ﷺ کے پرچم،لائٹنگ لگناشروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کوٹلی شہررات کوبھی دن کاسماں پیش کررہاہے ضلع کوٹلی اورگردونواح میں شمع رسالت ﷺ کے پروانوں نے سرکارﷺ کی آمدکے حوالہ سے اپنی اپنی تیاریوں کوحتمی اورفائنل شکل دیناشروع کردی ہے اورزبردست تیاریوں کاآغازکرتے ہوئے اپنے اپنے پروگرامات کوفائنل کررہے ہیں بچوں سے لے کربوڑھوں جوانوں سب میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے خاصاجوش وخروش دیکھنے کومل رہاہے۔

تعلیمی اداروں میں بھی سجاوٹ میں پوزیشن لینے کے لیے بہترین سجاوٹ کاعمل شروع کردیاگیاہے۔عیدمیلادالنبی ﷺ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم کوکب نے کہاہے کہ زندہ دلان کوٹلی اس سال بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ اور12ربیع الاول کے جلوس میں باوضوہوکربھرپورشرکت کریں گے اورپچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ سجاوٹ اورجلوس میں ہزاروں افرادشرکت کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں